محمد تنویر قدر – تحریک کشمیر بریشیاکا صدر

اٹلی(پ ر) تحریک کشمیر اٹلی بریشیاکے تنظیمی اجلاس میں محمد تنویر قدر کو تحریک کشمیر بریشیاکا صدر منتخب کی گیا ہے اجلاس کی صدارت اٹلی کے صدر فیصل السلام نے کی نومنتخب صدر کا حلف تحریک کشمیر یورپ کے صدر ملک محمود شریف نے لیا نومنتخب کو مبارک باد دی اور ان کے لیے استقامت کی دعا کیانہوں نے کہا تنویر قدرنوجوان ہیں اور اپنے ساری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو اٹلی کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اس طرح اٹلی کے ہر شہر میں تحریک کشمیر اٹلی کی برانچیں قائم کی جائیں گی اٹلی کے صدر فیصل السلا م کی قیادت میں تحریک کشمیر اٹلی کو منظم کیا جائے گا۔ اٹلی کے صدر فیصل السالم نے کہا کہ اٹلی میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی مسلہ کشمیر پر بڑی محترک ہے جس طرح برطانوی پارلیمنٹ میں مسلہ کشمیر پر بحث ہوئی ہے اس طرح اٹلی کی پارلیمنٹ تک بھی کشمیریوں کی آواز کو پہنچایا جائے گا مسلہ کشمیر دنیا کے ایوانوں تک پہنچ رہا ہے اور بھارت محض طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔ اجلاس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر بھارتی سفارت خانے میلان کے سامنے ہونے والے احتجای مظاہرے اور ریلی کے کوارڈینیٹر محمد خلیل بٹ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے منایا جائے گا تمام کشمیر اور پاکستانی تنظیمیں اس میں بھر پور شرکت کریں گی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ آزادی کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں ہیں بھارت کا ظلم ور بربریت دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا کہ بھارت عالمی معائدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے۔ اجلاس میں مظاہرے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔



via Pakistan News – Pakistan Views – Zameer36 Global Issues & World Politics http://ift.tt/2kbdGri

Comments