وزیر اعظم میاں نوا شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی ترجمانی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نوا شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی ترجمانی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب عالمی امن کے علمبرداروں کی ذمداری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف کریں بھارت کے ظلم اور وحشیانہ مظالم کو بند کریں بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مذاکرات اور پر امن راستہ اختیار کرے اور کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدوں کو پورا کی جائے۔محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس اور وزیر اعظم کی تقریر کے دوران بھی بھارتی فوج کی دہشت گردی جارہی کشمیریوں کی لاشیں اٹھتی رہی بھار کے خون خوار فوجی پیلٹ گنز استعمال کر نوجوانوں کو اندھا کرت رہے اور بھارت کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھتی رہیں مگر بھارت نے جو طرز عمل اختیار کر رکھا ہے اس سے خطے میں امن کی تمام کوششیں اور امیدیں ختم ہوتی جاری رہی ہیں۔ محمد غالب نے کہا پاکستان نے امن کی خاطر دنیا کوجو توجہ دلانی تھی اس میں بھر پور کوششیں کی گی مگر بھارت مسلسل ہٹ درھرمی اور دنیا کی خاموشی خطے کو جنگ کی طرف دکھیل رہی ہے اورکشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اقوام متحدہ کابھی کوئی موثر کردار نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کے ناپاک عزائم کہ حوصلہ افزائی ہورہی ہے اوربھارت خطے میں جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے اور پوری دنیا کے لیے لعمہ فکریہ ہے ۔
via Pakistan News – Pakistan Views – Zameer36 Global Issues & World Politics http://ift.tt/2dhCKt5
Comments
Post a Comment