پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز۔’را‘ کی سازش ناکام ہوئی

raw1 ناصررضا کاظمی
کوئی مانے نہ مانے مگر حقیقتِ حال سے فرار کسی بھی جھوٹے پروپیگنڈے کے سازشی حربوں کو حق اور سچائی سے خلط ملط کربھی دیا جائے تو جھوٹا پروپیگنڈا ہمیشہ ’جھوٹا ‘ ہی کہلائے گا ماسوائے چند ایک کو چھوڑ کر غالب اکثریت ملکی وغیر ملکی ذرائعِ ابلاغ میں رومانوی داستانوں اور کہانتوں پر ہمیں اور آپ کو استوار نظرآتی ہے کل تک دنیا مان نہیں رہی تھی چونکہ بھارت میڈیا نے جسے جدید ثقافتی بہاؤ کی بہت زیادہ کی جانے والی تیز رفتاری نے تقریباً ’ننگا ‘ کردیا باقی پیچھے کچھ نہیں بچا کہ جس کی بناء پر بھارتی فخر اور غیرت کا کھل کر اظہار کرسکیں،اپنے اِسی ’ننگے پن‘ کے فحش اور بہیودہ کلچر سے رچائے گئے ‘بلکہ رجھائے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بھارتی حیا وشرم کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اُن کا مطمعِ نظر ‘ مقصد اور ٹارگٹ ہمیشہ پاکستان کو ’زچ ‘ کرنا ‘ ہر عالمی شعبہ ِٗ زندگی میں پیچھے دھکیلنا ‘ ناکام بنانا اور ایسے گھناونے مقاصد کے لئے ہمہ وقت ’را‘ مصروفِ عمل رہتی ہے کہ کہاں کب اور کیسے پاکستان کو دنیا سے علیحدہ کیا جائے پاکستان کے ساتھ دشمنی کے اِس بہیمانہ رویہ کو جاری رکھنے کے لئے ’را‘ نے کئی ڈیسک قائم کررکھے ہیں جبھی تو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ وہاں تک پہنچ جاتی ہے جہاں ہم یہ سوچتے رہ جاتے ہیں مثلاً سیاچن کی پاکستانی علاقہ میں بھارتی فوجیوں کے اترنے کے مسئلہ کو لیجئے یہ بے آب وگیا فلک بوس ‘برف پوش دنیا کے بلند ترین گلیشئیرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے یہاں ہمارا دشمن بھارت کیوں اور کیسے پہنچ پائے گا یا پہنچنے کی کوئی کوشش کرسکتا ہے ہم سوچتے رہے اور بھارتیوں نے وہاں اپنی نگرانی کی چوکیاں قائم کرلیں یوں اب دنیا کے بلند ترین اِس محاذِ جنگ پر پاکستان اور بھارت کی فوجیں آنے سامنے 1984 سے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہوئی گزشتہ چند برسوں سے بھارت نے ’عالمی کرکٹ ‘ کو اپنے سازشی ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنا یرغمال بنایا ہوا ہے بھارت کے مادر پدر آزاد معاشرے جہاں اور بہت سی آلودگیاں اپنی کثافت پھیلائے انسانی عظمت واحترام کو بالائے طاق رکھ چکی ہیں وہاں جوئے اور سٹہ کا اربوں روپے کا کاروبار بھی بڑے عروج پر پہنچ چکا ہے ’کرکٹ اور سٹہ ‘ کا میل ملاپ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بڑی کمالِ ہنر مندی سے شروع کیا جو آج اپنی انتہا کو چھو چکا ہے ، دبئی اور عرب امارات کی ریاستوں کو ’را‘ نے اپنی اِن ہی دلچسپیوں کا مرکز بنالیا کوئی وقت تھا ،جب پاکستانی کرکٹ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہوا کرتی تھی دنیا کے مقبول ترین کھیل کے اِس میدان میں آج پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟یقیناًجو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ ہی جیتے گی مگر جناب ! جیتنے کے لئے کسی بھی ملک کی کرکٹ ٹیم کو میدان میں بھی تو اترنا ہوگا پاکستان جیسی ٹیموں کو جنوبی افریقہ ‘ برطانیہ ‘ آسڑیلیا اور بھارت نے آپس میں سازشی ’مک مکا‘ کیا پاکستان سمیت دنیا دیگر ٹیموں کو خود کے قائم کردہ ’پینڈویلم ‘ سے باہر رکھا گیا جبکہ بھارتی میڈیا نے دنیا بھر میں پاکستان کے اندرونی امن وامان کے خلاف ایسی سازشا نہ پروپیگنڈا مہم چلا ئی کہ پاکستان میں کوئی غیر ملکی کرکٹ ٹیم آنے کا سوچ بھی نہ سکے آپ کی یادوں کو تازہ کردیں کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم نے لاہور آکر پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے اپنی آمادگی کی اظہار کیا ایک عرصہ بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والی کسی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا ،اُس وقت بھی شائقینِ کرکٹ کو بخوبی علم ہو گا کہ نئی ہلی والوں نے سری لنکن حکومت کو پاکستان کا دورہ کرنے سے سرکاری طور پر روکا تھا وہ ’مشورہ ‘ نہیں تھا ’را‘ کی اندرونی حسد وکینہ توزی تھی کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں ہے ؟‘ سری لنکا اور پاکستان کی باہمی دوستی ہمیشہ قابلِ اعتماد رہی جس کے نتیجے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا مگر‘ انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کا پیچ وتاب کم نہ ہو ا، یوں اُس نے پاکستان میں کالعدم متشدد تنظیم ٹی ٹی پی کے لوگوں کو خریدا اُن کے ذریعے سے اپنے ایجنٹوں سے سری لنکن ٹیم کے اراکین کو قذافی اسٹیڈیم لانے والی بس پر حملہ کروایا اِس پُرتشدد واقعہ کے بعد دیگر عالمی ٹیموں نے بھی پاکستان آنے سے انکار کر دیا ’را‘ کا کام بن گیا اور یوں چھ سال کے گزرے اس عرصے کے دوران پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز غیرملکی سرزمین پر کھیلنی پڑ یں گزشتہ ماہ پاکستان کے صوبہ ِٗ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی تمام تر سبوتاژ کی گھناونی سرگرمیوں کے باوجود زمبابوے کی ٹیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ کئی میچز کھیلے اور اب وہ بحفاظت واپس بھی جاچکی ہے بین السطور جیسے ہم نے عرض کیا ہے کہ جھوٹ چاہے کتنا ہی پُرفریب اور دلکش ہو وہ کبھی چھپا نہیں رہتا جناب ! ’را‘ نے زمبابوے کے پاکستانی دورے کو سبوتاژکرنے کے لئے زمبابوے کی ٹیم کو کیسے دھمکی دی ؟‘اِس کا احوال
پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں بتایا اُنہوں نے کہا کہ ’را‘ کے دبئی میں ایک نمائندے نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مینیجر کو ایک متن کا پیغام بھیجا تھا کہ پاکستان کی اندرونی امن وامان کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، ٹیم کے اراکان کے جانی تحفظ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا دورہ ِٗ پاکستان ملتوی کردیں ،صوبائی وزیر نے یہ بھی پریس کو بتایا کہ ٹیم کے مینیجر کو موصول ہونے والے اِس پیغام کے آخر میں ایک ٹریک کیا گیا تھا جس کے توسط سے بہت جلد یہ معلوم کرلیا گیا کہ یہ پیغام نئی دہلی سے آیا تھا، اور ’را ‘ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے یہ گھناونی سازش کی تھی، تاکہ پاکستان کا بہتر ہوتا ہوا عالمی وعلاقائی امیج خراب کیا جا سکے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کی اچانک منسوخی کے اعلان ’را‘ کے مذموم عزائم کی تکمیل تھے جو پورے نہ ہوسکے پیغام میں یہ بھی تحریر تھا کہ پاکستان ایک’’ دہشت گرد‘‘ ملک ہے ،وہاں آپ کو بہت سے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا دولت اسلامیہ جو عراق اور شام میں کر رہی ہے و یسا ہی حال آپ کا ہو گا اِس لیے ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ آپ پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے واپس چلے جائیں زمبابوے حکومت کی جانب سے پاکستانی ذمہ دار زعماء کے ساتھ جب یہ خفیہ ایس ایم ایس شیئر کیا گیا جس پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے پیغام کر ٹریس کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایس ایم ایس دہلی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا، بھارت واقعی نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کامیاب ہو ’ را‘ تحریک طالبان پاکستان (کالعدم تنظیم) کے ساتھ مل کر ملک کے اندورنی معاملات میں کئی شہروں میں دخل اندازی کر رہی ہے اور ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہے،واضع رہے 31 مئی کو قذافی سٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بم دھماکے کے باوجود دوسرے روزپاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اپنے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ شیڈول کے مطابق کھیلا اور یوں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہاتھ ملتی رہ گئی۔



via Pakistan News - Pakistan Views - Zameer36 Global Issues & World Politics http://ift.tt/1Luhs8e

Comments